• news

ساہیوال ‘قصور، مصطفی آباد میں 3 لڑکیوں، ڈسکہ میں 7 سالہ بچے سے زیادتی

قصور+ ساہیوال+ ڈسکہ (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) قصور، مصطفی آباد، ساہیوال اور ڈسکہ میں 3 لڑکیوں، 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور اور مصطفی آباد میں دو مختلف واقعات میں دو جواں سالہ لڑکیوں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا احتجاج۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن میں کوٹ پکا قلعہ کے جبرو نے مقدمی درج کروایا ہے۔ میری بیٹی تحمینہ ملزم فواد کے گھر کام کے سلسلہ میں گئی تو ملزم نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا اور جب میں نے موقع پر گیا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم فواد کو گرفتار کر کے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال لیجایا گیا تو ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کا ثبوت نہ ملنے پر ڈاکٹروں نے لڑکی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ساتھ میڈیکل رپورٹ کو مشروط کردیا۔ وقوعہ کے خلاف متاثرہ خاندان کا احتجاججبکہ کے محلہ باغیچی مصطفی آباد کے رہائشی فرزند کے مطابق اسکی 15 سالہ بیٹی (ش) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان نعیم اور شکیل نے اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا فرزند کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں نواحی گائوں میں ایک اوباش نوجوان نے اپنے ہمسایہ کی جواں سال لڑکی سے 6 ماہ تک زیادتی کی۔ چک 7/11 ایل میں اوباش ملزم خرم شہزاد نے محمد صدیق کی بھتیجی (ش) کے ساتھ ناجائز مراسم قائم کر لئے اور مسلسل چھ ماہ تک اسکے ساتھ مراسم قائم رکھے۔  ڈسکہ میں اوباش ملزم کی سات سالہ بچے سے زیادتی، موضع بوگرے کے محمد احسان کا 7سالہ بیٹا فیضان گلی میں کھیل رہا تھا، گائوں ہی کا اوباش ملزم صغیر اسے ورغلا پھسلا کر نزدیکی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لے گیا اور اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن