• news

کراچی: فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق، 5 گینگ وار ملزم مارے گئے

کراچی (ثناء نیوز+ آئی این پی) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لیاری چاکیواڑہ سے نوجوان کی ہاتھ پائوں بندھی نعش ملی ہے۔ قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب نماز پڑھ کر نکلنے والے ریاض حبیب کو سر پر گولی مار قتل کر دیا گیا۔ لیاری لی مارکیٹ بھی نشانہ بنایا گیا۔ ضمیر نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ دریں اثنا  رینجرز اور پولیس نے لیاری کی مختلف  گلیوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ پولیس اور رینجرز کے ساتھ 3 مبینہ مقابلوں میں لیاری میں تین گینگ وار ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی شیراز نذیر نے میڈیاکو بتایا کہ لیاری کے علاقے کلری اور کلاکوٹ میں دو مقابلے ہوئے۔ اس دوران دو گینگ وار ملزمان مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ کلری میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت رشید عرف ملا اور کلاکوٹ میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت ملک مشتاق کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دریں اثنا گلستان جوہر سے 4 جون کو اغوا ہونے والے 17 سالہ طالب علم شہباز ندیم کو مورو سے بازیاب کرا لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 6 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے چار زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ گینگ وار کے بڑے گروپ میں پھوٹ پڑ گئی۔ ایک دوسرے سے ناراض کارندوں نے ایک دوسرے پر راکٹوں بموں سے حملے کیے۔ لیاری رات بھر اور جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے میدان جنگ بنا رہا جہاں 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی 7 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق گینگ وار ملزم جنید اللہ کے کمانڈر ملا نثار کے کارندوں نے لیاری کے مختلف علاقوں سے مخالف گروپ کو اغوا کرنے کی کوششیں کیں۔ اس دوران مسلح کارندوںمیں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گینگ وار کارندوں کی لاشیں ان کے ساتھی کارندے رہا کر لیے گئے۔ ایس پی شیراز نذیر کے مطابق جمعہ کی صبح موسیٰ لین میں مقابلے میں گینگ وار کارندہ ہلاک ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن