پنجاب میں 5 افسران کا تقرر و تبادلہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سید علی مرتضیٰ ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کرکے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک کوآرڈینیشن بورڈ محکمہ داخلہ لگایا گیا ہے جس کیلئے ان کی خدمات محکمہ داخلہ کے سپرد کی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) نسیم نواز کو سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ لگا دیا گیا۔ رؤف احمد اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو او ایس ڈی، محمد زاہد اکرم ڈی ڈی او ایچ آر ایم ملتان کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور طارق محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان لگایا گیا ہے۔