یوٹیلٹی بل کی ادائیگی ہر مہینے کی 7 تاریخ تک رکھی جائیں: وفاقی محتسب کی ہدایت
اسلام آباد (نیشن رپورٹ) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے ہدایات دی ہیں کہ یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی تاریخ ہر مہینے کی 7 تاریخ تک ہونی چاہیے۔ یہ ہدایات انہوں نے لوگوں کی مختلف شکایات کی سماعت کے موقع پر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوں کی ادا ئیگی کے لیے تاریخیں مہینے کے آخر میں رکھنے سے کم آمدن والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔