بھارت کشمیر پر پاکستان سے ایٹمی جنگ کرے‘ 10 کروڑ افراد مر سکتے ہیں‘ کوئی مسئلہ نہیں : رہنما بی جے پی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنیم نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہئے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان سے جنگ کرے۔ بھارت 2 سال میں پاکستان پر فتح کی طاقت حاصل کر لے گا۔ بھارت کو پاکستان پر ایٹم بم پھینک دینا چاہئے۔ ایٹم بم سے 10 کروڑ لوگ مر سکتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان کو شکست دینے کیلئے چین کو غیرجانبدار بنانا ہو گا۔کشمیر کا مسئلہ ڈائیلاگ سے نہیں بلکہ جنگ سے حل ہو گا۔
بی جے پی رہنما