• news

افغان صدارتی انتخاب‘ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی : جان کیری

کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صدارتی انتخاب کے ووٹوں کی جانچ پڑتال ہو گی۔ دونوں صدارتی امیدوار جانچ پڑتال کے بعد نتائج تسلیم کریں گے۔ صدارتی امیدوار ووٹوں کی شفاف طریقے سے جانچ پڑتال پر متفق ہیں۔ افغان صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کی جائیگی۔ دونوں صدارتی امیدوار متفق ہیں کہ جانچ پڑتال کے دوران ایک ووٹ چیک کیا جائیگا۔ ووٹوں کی تصدیق اقوام متحدہ کے مبصرین کی موجودگی میں کی جائیگی۔ جان کیری نے کہا کہ حامد کرزئی اور صدارتی امیدوار مفاہمت پر تیار ہیں۔ ووٹوں کی تصدیق اگلے 24 گھنٹوں میں شروع ہو جائیگی۔ ووٹوں کی تصدیق اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں کی جائیگی۔ نئے افغان صدر کی تقریب حلف برداری بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ 80لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور جانچ پڑتال کی جائیگی۔ صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے مطالبہ کیا کہ تمام ووٹوں کی مکمل تصدیق کی جائے۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اعتماد کی بحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے متنازعہ افغان صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی جانچ پڑتال کیلئے بین الاقوامی مبصرین کو افغانستان آنے کی اپیل کر دی ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ جان کیوسبس نے اپیل کی۔
جان کیری

ای پیپر-دی نیشن