• news

14 اگست قومی دن ہے‘ متنازعہ یا سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے: سید خورشید شاہ

سکھر (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان اور حکو مت سے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کا قومی دن ہے اسے متنازعہ یا سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے، ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ یہ بات پہلے بھی واضح کر چکے ہیں تاہم حکومت نے اگر اس دن کسی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تو سوچیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور عمران خان اپنا اپنا شوق پورا کرکے دیکھ لیں حاصل جمع کچھ نہیں ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سیا سی فیصلہ کر کے ایک آمر کو اقتدار سے الگ کیا ہم نے جو بھی فیصلے کئے ہیں وہ سیاسی ہیں اور ہماری سیاست جمہوریت ہے جس سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر مسلم لیگ آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف کے خلاف  12اکتوبر 1999ء کے واقعہ پر تحت کیس داخل کرتی تو اسے آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ ہم نے پہلے بھی اسرائیلی  جا رحیت کی مذمت کی ہے اور حکومت سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرے اور یو این او میں اس مسئلے کو اٹھائے۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن