مقبوضہ جموں: بھارتی فوج کا پاکستان رینجرز پر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام
مقبوضہ جموں (آئی این پی) بھارتی فوج نے پاکستانی رینجرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کے علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر بھارتی سرحدی فورسز پر فائرنگ کی ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل آئی بی این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی سرحدی فورسز کے ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان رینجرز نے بین الاقوامی سرحد پر مقبوضہ جموں کے آر ایس پورا سیکٹر پر پنڈی بارڈر بیلٹ پر بی ایس یف کی اگلی چوکیوں پر فائرنگ کی جس کا بھارتی فوج نے جوابدیا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں پاکستانی فورسز نے سیز فائر کی یہ دوسری خلاف ورزی کی ہے۔
بھارتی فوج / الزام