• news

ہیپی لیک کرکٹ ٹورنامنٹ، نوائے وقت میڈیا گروپ، دنیا گروپ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ماڈل ٹائون میں کھیلے گئے ہیپی لیک کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوائے وقت میڈیا گروپ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوے پہلے میچ میں پاک میڈیا ایڈورٹائزنگ کمپنی جبکہ دوسرے میں روزنامہ دنیا اور دنیا نیوز گروپ کی ٹیم کوشکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔  پہلے میچ میںحشام یوسف بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ دوسرے میچ میں دنیا گروپ کی ٹیم نے 5 اوور میں43رنز بنائے ۔عاطف بیگ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ نوائے وقت میڈیا گروپ کی ٹیم نے ہدف تیسرے اوور میں پورا کرلیا۔محمد انیس مین آف دی میچ قرار پائے۔ جی ایم مارکیٹنگ نوائے وقت بلا ل محمود نے شاندار کارکردگی پر کرکٹ ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن