احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے پنجاب میں لاقانونیت کی انتہا کر دی : عمران اعجاز
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)سیاسی و سماجی رہنماء عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ شفافیت اور احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے پنجاب میں لاقانونیت کی انتہا کر دی ہے پچھلے چھ سال سے اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ن عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے سکی ماہ رمضان میں پانچ ارب کا رمضان پیکج خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ڈوگر نے کہا کہ پنجا ب کا غریب مہنگائی کی چکی میں بُری طرح پس رہا ہے ۔