اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکوائے: قمرالزمان بابر
لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمرالزمان بابر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکوائے۔ عالمی ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے غفلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلمان ممالک عالمی سطح پر پرزور احتجاج کریں۔ مظلوم فلسطینیوں کو شہید کر کے اسرائیل ان کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتا۔ انسانی حقوق کے ادارے ہر بات پر آواز بلند کرتے ہیں۔ اس بہیمانہ ظلم پر ان کی خاموشی قابل افسوس ہے۔