• news

پیکو روڈ لنک ملتان روڈ۔ موہنجوداڑو

مکرمی! وزیراعلیٰ کی نظر عنایت پیکو روڈ لنک ملتان اور اس سے ملحقہ آبادیوں خصوصاً فاروق پارک کی جانب سے منذول کرانے کی جسارت کررہے ہیں۔ شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات۔ ملتان روڈ منڈی سٹاپ سے پیکو روڈ پر داخل ہوں تو ٹوٹی پھوٹی سڑک پرگڑھوں کا ایک عظیم سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ بیمار انسان کا تو ذکر ہی کیا، اگر انسان مکمل تندرست ہو تب بھی اس سڑک پر آنے جانے کے نتیجے میں ہڈی پسلی ہل کر رہ جاتی ہے۔ پچھلے سال ماہ رجب میں سڑک پر پیچ ورک کیلئے میٹریل کے ڈھیڑ اس سڑک پر نظر آئے تھے جس سے اہل علاقہ کو اطمینان ہوگیا تھا کہ ہماری مشکلات شاید اب ختم ہوجائیں لیکن صرف چند ایک پیچ لگانے کے بعد کام بند ہوگیا تھا اور اگلے ماہ سارامیٹریل راتوں رات غائب ہوگیا۔خصوصاً فاروق پارک کے رہائشی اس وقت ابتری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی کوششوں اور پیسے سے گلیوں میں سیوریج ڈلوایا ہے اور اب اپنے وسائل سے گلیوں کی تعمیر پر مجبور ہیں۔ کیا مسلم لیگ کو ووٹ دینے کا یہی اجر ہے ؟ (اہل علاقہ فاروق پارک، پیکو روڈ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن