پی اینڈٹی کے پنشنرز کہاں جائیں
”کاروباری وزیر اعظم“کی خدمت میں اپنا حق لینے کیلئے اپنی آواز پہنچانا چاہتا ہوں، نہیں نہیں یکم جون 1960ءمیں محکمہ پی اینڈ ٹی میں بھرتی ہوا تھا اس محکمہ کا ایک ہی وزیر تھا اور یہ محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف کہلاتا تھا اور یہ سرکاری محکمہ تھا ،پھر آہستہ آہستہ اس میں توڑ پھوڑ شروع ہوئی تو یہ محکمہ ٹی اینڈ ٹی (ٹیلی فون اور ٹیلیگراف بن گیا اور وزیر بھی دو ہو گئے اور ہم ملازمین نے سرکاری محکمہ میں اپنے کے فارم پُر کر کے دیئے اور یہ محکمہ پٹی ٹی سی بن گیا اور پھر نواز شریف صاحب وزیر اعظم بنے تو موصوف نے محکمہ ہی فروخت کر ڈالا، اللہ جانے ان کو کیا منافع ملا، کچھ معلوم نہیں پنشنر ذلیل و خوار ہو گئے میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔پنشن میں اضافہ نہیں کیا، محکمہ نے نہ جانے کس کے ایماءپر اضافی پنشن کے انتظار میں نہ جانے کتنے بوڑھوں کی ہڈیاں بھی قبروں میں گل سڑ چکی ہوں گی اور ان کی بیوگان اور بچے دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہوں گے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ مشتاق احمد آزاد پنشنر پی ٹی سی محلہ عالی مسجد نزد موڑ سمن آباد لاہور فون نمبر0334-5558464۔