جھارکھنڈ: 4 افراد کی بچی سے زیادتی گائوں کے مکھیا سمیت تمام ملزم گرفتار
نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں 4 افرادنے ایک چودہ سالہ بچی کو انتقاماً جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں گائوں کا مکھیا بھی شامل ہے۔ 14 سالہ بچی کے بھائی پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک عورت کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا تھا جس کی وجہ سے اس کی بہن سے بدلہ لیا گیا۔ اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا،جھارکھنڈ پولیس نے بتایا کے یہ ریپ بدلا لینے کے لیے کیا گیا۔ چھ جولائی سے ایک دن پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے بھائی نے ملزم کی بیوی کے ساتھ بدتمیزی کی تھی ۔