الطاف حسین کا بانکی مون کو خط فلسطینی علاقوں پر حملے رکوانے کا مطالبہ
لندن(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے نام ایک خط میں اپیل کی وہ معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام کا قتل عام بند کروائیں۔ انہوں نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادت پر دلی صدمہ اور افسوس کااظہار کیا اور شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔