اسرائیلی کھلی جارحیت پر عالم اسلام کے رہنما کہاں ہیں؟ شاہد آفریدی کا ٹوئیٹر پر سوال
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹوئیٹر پر سوال کیا ہے کہ اسرائیلی کھلی جارحیت پر عالم اسلام کے رہنما کہاں ہیں؟ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو مار رہا ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹوئیٹ میں آفریدی نے کہا کہ اگر میسی نے فائر کھولا تو جرمنی کو مشکلات ہوں گی۔ میری تمام تر حمایت جرمنی کے ساتھ ہے اگر میسی نے کمال نہ دکھایا تو جرمنی میدان مار لے گا۔