• news

فٹبال ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن پر ہالینڈ، میں جشن، برازیل میں سوگ‘ میزبان ٹیم کے کھلاڑی صدمہ سے نکل سکے

ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست کے بعد برازیلی عوام نے مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہالینڈ نے برازیل کو تین صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی عوام توقع کر رہے تھے کہ قومی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرکے دکھوں کا ازالہ کرے گی مگر پے در پے شکستوں نے عوام کو بھی مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا برازیل کے  شہریوں نے کہا کہ جب توقعات سے بڑھ کر امیدیں وابستہ کر سکتے ہیں تو وہ حقیقت میں نہیں بدلتی ہیں یہ فٹ بال کا کھیل ہے اور اس میں ایسے واقعات کے رونما ہوتے رہتے ہیں  شکست کے ساتھ ہی شائقین سٹیڈیم میں مایوس کھڑے ہو گئے اور کئی زارو قطار  روتے  رہے ملک بھر میں یہ خوشیاں منانے والے شائقین کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب ٹیم کو ایک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا شائقین نے کہا کہ کوشش کرینگے کہ ان شکستوں کو بھول جائیں لیکن جب شکست شرمناک ہو تو اس کو بھولنا بھی مشکل ہوتا ہے طلباء تاجروں، سوسائٹی کے عام افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برازیلین ہونے پر فخر ہے، ایسی شکست کو برداشت  کرنے کیلئے بھی حوصلہ ضروری ہے۔  یہ ورلڈ کپ لوگوں کو مدتوں  یاد رہے گا ہم نے میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہمارا ایک کھلاڑی زخمی ہوا تو کپتان کو باہر بیٹھنا پڑا نیمار مین سٹرائیکر تھا اس کی وجہ سے بھی ٹیم پر برا اثر پڑا۔ آئندہ  2016ء میں اولمپکس کی میزبانی میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ برازیلی کھلاڑی  بھی سوگ میں مبتلا ہیں جبکہ ہالینڈ میں جشن منایا جا رہا ہے برازیل کے کپتان ڈیوڈلوئز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے میگا ایونٹ کے آغاز میں اچھا پرفارم کیا۔ مگر سیمی فائنل میں بدقسمتی کا آغاز ہوا اور بعد ازاں تیسری پوزیشن کے میچ   میں بھی ناکامی نے پیچھا نہ چھوڑا۔  ہالینڈ اور جرمنی کیخلاف اچھے مقابلے  کی توقع کر رہے تھے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے مگر اچانک  سارا ردھم ٹوٹ پھوٹ گیا اور ہم آسمان سے زمین پر آ گرے۔ ہم سے غطیاں ہوئیں جن کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ جرمنی سے شکست کئی سالوں تک یاد رہے گی تجربہ اچھا رہا اور مستقبل میں اچھی کھیل پیش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن