فائنل میں ٹرافی پیش کرنا اعزاز، خوابوں کو حقیقت مل گئی: کارلز پیولز
ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) سپین فٹ بال ٹیم کے کپتان کارلز پیولز نے کہا کہ ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں ٹرافی پیش کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شاندار کیریئر کی توقع نہ تھی میرے لئے سب کچھ خواب تھا کبھی سوچا بھی نہ تھا ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹرافی پیش کرونگا فیفا کا شکر گزار ہوں جس کی بدولت مجھے یہ آنرز ملا میں اس لئے بھی خوش قسمت ہوں کہ خود ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکا ہوں۔ مگر کھیلتے اور ٹرافی پیش کرنے کے مواقع مختلف ہیں میں پہلے تو پریشان تھا مگر بعد ازاں حوصلہ بڑھا لیا سپین کے باہر ہونے پر بہت افسوس ہوا مگر بعض اوقات نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ٹیم فائنل جیتے وہ اس کی حقدار ہوئی ہے ہم چار سال تک ورلڈ کپ چیمپئن رہے اب ٹرافی واپس کر رہے ہیں تو یقیناً افسردہ ہیں اور یہ ایک مشکل مرحلہ ہے کوئی کسی کو چیمپئن بننے سے نہیں روک سکتا جب ہم فاتح تھے تو فٹ بال بھی نہ تھا ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں بہت سے میچ یاد گار ہیں مگر جو جرمنی اور برازیل کا سیمی فائنل ہے یہ کبھی نہیں بھولے گا۔ میں نے بھی ارجنٹائن یا جرمنی کو سپورٹ نہیں کیا البتہ میری ہمدردیاں لیونل میسی اور جاویئر مشیرانو کے ساتھ ہیں۔