چیئرمین پی سی بی آج نئی حکمت عملی کے تحت ذمہ داریاں سنبھالیں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آج نئی حکمت عملی کے تحت ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ حکومت کی جانب سے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے لیے سابق چیئرمین ذکاء اشرف ڈراونا خواب بن کر رہ گئے ہیں۔ سابق چیئرمین ذکاء اشرف کی جانب سے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر رکھا ہے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے تقرر کے خلاف سخت موقف اپنائے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے گذشتہ روز لاہور میں اپنے گھر پر مصروف دن گذارہ جہاں انہوں نے اپنے ہم خیال کرکٹرز کے ساتھ صلاح و مشورہ جاری رکھے۔