مرکل اور پیوٹن کی آمد، ورلڈ کپ فائنل کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات
ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک ) جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل میچ جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل اور روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے بھی د یکھا۔ اطلاعات کے مطابق 75 ہزار فٹ بال شائقین بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ سکیورٹی آپریشن میں پولیس اور فوج کے جوانوں سمیت آگ بجھانے والے عملہ بھی شامل تھا۔ شہر کے ساحل پر نگرانی کیلئے 25 آبی جہاز بھی تعینات کئے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ فائنل دیکھنے کے لیے برازیل کے پڑوسی ملک ارجنٹائن سے کثیر تعداد میں شائقین فائنل دیکھنے کیلئے آئے تھے۔ سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔فائنل میں دو ہزار سے زائد بین الاقوامی شخصیات موجود تھیں جنہوں نے میچ دیکھا۔