اختتامی تقریب اور فائنل نے لاہوریوں کو بھی ’’فٹبال بخار‘ میں مبتلا کر دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ختتامی تقریب اور فائنل نے لاہوریوںکو بھی ’’فٹبال بخار‘ میں مبتلا کر دیا۔ جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لاہور میں بڑی سکرینوں پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور پریس کلب، ماڈل ٹاون، سمیت مختلف مقامات اور بعض سینما ہالوں میں بھی میگا ایونٹ کا فائنل میچ دکھایا گیا۔ صحافیوں کی بڑی تعداد نے لاہور پریس کلب میں لگائی جانے والی سکرین پر میچ دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔