• news

فلسطین جل رہاہے

مکرمی! میں آپ کے موقر روزنامہ کی وساطت سے عرض ہے کہ اسرائیل کی فورسز کی غزہ کی پٹی میں سفاکانہ کاروائیاں جاری ہیں اور اب اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ بھی کردیاہے ان حالیہ سفاکانہ حملوں میں 150 سے زائد فلسطینی جن میں جوان ، بوڑھے اور معصوم بچے بھی شامل ہیں،شہید ہو چکے ہیں۔ مسلم مالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی ، عرب ممالک پر مشتمل اتحاد عرب لیگ صرف ہوٹلوں میں اجلاس بلا کر اسرائیل کی مذمت کر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں فلسطین جل رہاہے اور مسلم ممالک کے حکمران سو رہے ہیں۔(چوہدری فرحان شوکت ہنجرا، لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن