• news

گراں فروشوں کیخلاف ایکشن کون لے

مکرمی! انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لے تاکہ رمضان المبارک میں لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں سستے داموں مل سکیں اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر کھانے پینے کی چیزوں کا معیار بھی اچھا ہونا چاہیے غیر معیاری اشیاءکی روک تھام کو یقینی بنانا بھی وقت کا تقاضا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے رمضان پیکج کے ثمرات عام آدمی کو اسی وقت پہنچ سکتے ہیں جب وافر اشیاءیوٹیلیٹی سٹوروں پر موجود ہوں اور ان کا معیار بھی اچھا ہو وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان پیکج ایک مستحسن اقدام ہے جس کے تحت صوبہ ھر میں 346رمضان بازار لگائے ہیں۔ تاجر برادری اور دکانداروں کو ماہ رمضان المبارک کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے اس ماہ کے دوران ناجائز ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے ہرممکن اجتناب کرنا ہوگا (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن