• news

نارنگ منڈی میں احترام رمضان آرڈنینس سے مذاق

مکرمی! نارنگ منڈی میں پہلا موقع ہے کہ انتظامیہ رمضان المبارک کے احترام میں ہوٹل سختی سے بند نہیں کرا رہی یہاں ہوٹل سر عام کھلے ہیں اور رمضان کا کوئی احترام نہیں کیا جا رہا قبل ازیں بغیر لائسنس ہوٹل مالکان اور ٹی سٹالز، ماکلان اور روزہ خوروں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جاتی رہی ہے مگر اس بار کھلم کھلا احترام رمضان آرڈنینس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ڈی سی اوشیخوپورہ سے التماس ہے کہ وہ رمضان کے احترام کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔(قمر گولاٹی نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن