جمشید دستی کا تحفظ پاکستان ایکٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں رکن اسمبلی جمشید دستی نے تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے قانون کی کچھ شقوں کے خلاف ایک پٹیشن تیار کرلی ہے۔ جمشید دستی کے وکیل سعید خورشید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پٹیشن کو آئی ایچ سی میں آج پیر کے روز عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی اس قانون کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔