طاہر القادری کو ’’انقلاب ‘‘ عمران خان کو ’’وزیر اعظم ‘‘ بننے کا فو بیا ہو گیا: عابد شیر
لاہور (آئی این پی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہا کہ طاہر القادری ’’انقلاب ‘‘ اور عمران خان کو ’’وزیر اعظم ‘‘بننے کا فو بیا ہو چکا ہے‘‘عمران خان آج بھی صرف’’ فیس بک‘‘ کے ہی لیڈر ہیں جہاں لوگ انکو وزیر اعظم کے خواب دیکھارہے ہیں جو کبھی پورے نہیں ہونگے ‘تحر یک انصاف سونامی مارچ کر ے ہمیں اس سے کوئی فر ق نہیں پڑتا ‘4حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق ہم نہیں صرف الیکشن کمیشن ہی کرواسکتا ہے ‘ تحر یک انصاف کا ایجنڈہ انتخابی اصلا حات نہیں کچھ اور ہے اور ملک میں جمہو ریت کو ڈی ریل کر نا چاہتے ہیں ۔عام انتخابات نوازشر یف اور آصف زرداری یا کسی اور جما عت کے سر براہ نہیں الیکشن کمیشن نے کروائے تحر یک انصاف کو الیکشن کمیشن سے رابطہ کر نا چاہیے ۔ اپنے انٹر ویو میں عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان انتخابات کے فوری بعد مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد دیتے رہے اور کچھ عرصے بعد دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا اور اب تک انکو شور مچانے کے سواکوئی کام نہیں ۔