• news

بھارتی ریاست چھتس گڑھ کی حکوت عوام کو سستی سبزیاں فراہم کرنے کیلئے فیئر پرائس شاپس کھولے گی

رائے پور (نیوز ڈیسک) سبزی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے عوام کو سستے داموں آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن اور دیگر ضروری سبزیاں فراہم کرنے کیلئے فیئر پرائس شاپس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دکانیں خواتین کی مختلف این جی اوز کی شراکت داری کیساتھ چلائی جائینگی۔ ابتدائی طور پر 5 دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔ واضح رہے مون سون کی بارشوں میں کمی کے باعث بھارت کے کئی حصے خشک سالی کے باعث فصلوں اور سبزیوں کی تباہی کے سلسلے سے دوچار ہیں۔
سستی سبزیاں

ای پیپر-دی نیشن