کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قلات کا رہائشی جاں بحق
کوئٹہ(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قلات کا رہائشی جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے منظوری نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ مقتول قلات کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
کوئٹہ فائرنگ