غزہ کی جانبدارانہ کوریج پرروسی ٹی وی کی امریکی میڈیا پر تنقید
ماسکو (این این آئی) امریکی اور مغربی میڈیا غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ فضائی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادتوں اور تباہ کاریوں کی کس طرح پردہ پوشی کررہا ہے ،اس کا اندازہ ان کی کوریج دیکھ کر بخوبی کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی اس پیشہ ورانہ بددیانتی پر سب خاموش نہیں ہیں۔روسی ٹی وی کی واشنگٹن میں موجود پیش کار ایبی مارٹن براہ راست نشریات کے دوران امریکہ اور امریکی میڈیا پر برس پڑیں۔ایبی مارٹن نے امریکہ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی مسلسل حمایت کی آن ائر مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے پاس دو ہی آپشنز رہ گئے ہیں وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دیں یا مزاحمت کریں۔اس وقت ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں ،یہ مزاحمت ہی ہے۔
روسی تنقید