• news

رمضان بازاروں سے اچھا فیڈ بیک آ رہا ہے: ڈی سی او لاہور

لاہور (خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہاچھا فیڈ بیک آرہا ہے اور عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اس عمل کو بہت سراہا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ اتوار کو چھٹی کے دن شہر کے تمام رمضان بازاروں میں ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ، سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار رکھ چھوڑی تھی تا کہ عوام زیادہ سے زیادہ رمضان بازاروں سے خریداری کر کے مستفید ہو سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن