عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے: آصف سعید منیس
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب آصف سعید منیس نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لودھراں، کہروڑپکا اور دنیا پور میں رمضان بازاروں کے معائنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، سبزی، فروٹ، گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کے تمام سٹالوں اور فرسٹ ایڈ سمیت شکایات سیل کا تفصیلی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے آٹے کی کوالٹی اور وزن کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف سٹالوں پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی سو فیصد دستیابی کو آخری روزے تک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔