• news

رمضان بازاروں کے انعقاد پر اظہارتشکر

لاہور (خبر نگار) چوہدری شہباز احمد ایم پی اے نے رمضان بازار کمیٹی کے ممبر بلال چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر شالیمارعبداﷲ نیئر شیخ، ٹائون میونسپل آفیسر ملک طارق محمود کے ہمراہ رمضان بازار سنگھ پورہ اور گول باغ شادباغ رمضان بازار کا دورہ کیا اور پھر عوام سے بازار میں مہیا کی گئیںسہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر لوگوں نے خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا اعلیٰ درجے کے رمضان بازار لگانے اور غریبوں کے لیے سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش مہیا کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن