بینکوں کو عید تک اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت
کراچی (این این آئی) بینک دولت نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو عید تک بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام بینکوں کو حکم دیا گیا کہ وہ خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اند ر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میںکوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔