حکومت اشیاء کے معیار اور مقدار پر توجہ دے رہی ہے: چیف سیکرٹری
لاہور(خبر نگار)چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب معیار اور مقدار پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ ملتان میں شمس آباد اور ڈیرہ اڈا چوک پر رمضان بازاروں کے دورے کے دوران صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام اور اعتدال رکھنے کے لئے حکومت پنجاب خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔قبل ازیںچیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے شمس آباد رمضان بازار میں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے لگائے جانے والے گرین چینل میں آلو کی زائد قیمت درج کر نے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو فوری طور پر معطل کر دیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان کو او ایس ڈی بناکر پنجاب سول سیکرٹریٹ میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی ہے ۔