• news

آئی ڈی پیز کی شکایت، گورنر خیبر پی کے نے ڈی جی ایف ڈی ایم اے کو برطرف کر دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے مہتاب عباسی نے ڈی جی ایف ڈی ایم اے ارشد خان کو نااہلی پر برطرف کر دیا۔ عابد مجید کو قائم مقام ڈی جی ایف ڈی ایم اے مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف ڈی ایم اے کو آئی ڈی پیز  کی شکایات پر برطرف کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں گورنر خیبر پی کے نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان متاثرین کوامدادی رقوم کی ادائیگی میںتاخیراور رجسٹریشن میں سست روی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ارشدخان کوفوری طورپرانکے عہدے سے معزول کردیا ہے۔ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فاٹا عابد مجید نئے ڈی جی کی تقرری تک قائمقام ڈی جی ایف ڈی ایم اے کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ گورنر سردار مہتاب نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے قبائل نے ملک وقوم اور پاکستان کی سالمیت واستحکام کی خاطر گھر بار چھوڑنے کی قربانی دی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میںآئی ڈی پیز کی امداد میںغفلت یاکوتاہی کسی صورت معاف نہیںکی جائیگی۔ گذشتہ روزبنوںکے آرمی پارک میں شمالی وزیرستان کے اتمانزئی وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ گورنر مہتاب احمد خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے قبائل نے شدیدگرمی کے اس موسم میںملک وقوم اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کی خاطر گھر بار چھوڑنے کی قربانی دی ہے اور حکومت وزیراعظم میاں نوازشریف کی ذاتی ہدایت اور عملی رہنمائی میں ان متاثرین کو تمام تر امداد اور سہولیات کی فراہمی میںکوشاں ہے جس میںکسی قسم کی غفلت یاکوتاہی ناقابل معافی جرم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن