فیفا ورلڈ کپ میں 24 برس بعد ناک آئوٹ مرحلے کے 8 میچز کا اضافی وقت میں داخل ہونے کا ریکارڈ برابر
ریوڈی جنیرو (اے پی پی) فیفا ورلڈکپ میں 24 برس بعد ناک آئوٹ مرحلے کے 8 میچز کا اضافی وقت میں داخل ہونے کا ریکارڈ بیسویں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں برابر ہوگیا۔ برازیل میں جاری بیسویں فیفا ورلڈ کپ میں فائنل سمیت 14 ناک آئوٹ میچز میں سے 8 میچ اضافی وقت میں داخل ہوئے، اس سے قبل 1990ء کے فیفا ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے کے 8 میچز اضافی وقت میں داخل ہوئے تھے اور بیسویں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل 7 میچز ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوئے تھے تاہم فائنل میچ کا بھی فیصلہ اضافی وقت میں ہوا اور یوں فیفا ورلڈ کپ میں 24 برس بعد ناک آئوٹ مرحلے کے 8 میچز کا اضافی وقت میں داخل ہونے کا ریکارڈ بیسویں فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں برابر ہوگیا۔ 24 برس قبل کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 8 ناک آئوٹ میچز اضافی وقت میں داخل ہوئے تھے۔ برازیل میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اس سے قبل دو ٹاپ ٹیموں جرمنی اور ارجنٹائن نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی تھی، ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو آئے تاہم ناک آئوٹ مرحلے کے میچز زیادہ سنسنی خیز رہے اور فائنل سیمت 14 ناک آئوٹ میچز میں سے 8 اضافی وقت میں داخل ہوئے، بعض میچوں کا فیصلہ اضافی وقت میں اور بعض کا پنالٹی ککس پر ہوا۔