• news

قطر نے 2022کے عالمی کپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں

 دوحہ (نیٹ نیوز)   سال دو ہزار چودہ کے فٹ بال ورلڈکپ کا اختتام ہونے کو ہے اور اگلے عالمی کپ ایونٹ میںبھی پورے چار سال کا عرصہ باقی ہے لیکن قطر نے سال دو ہزار بائیس کے عالمی مقابلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔جی ہاں سال دو ہزار بائیس کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کا تاج قطر کے سر پر سجایا گیا ہے جس کے لئے دس دلکش ڈیزائن کے حامل بڑے سٹیڈیمز تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔عالمی مقابلے کی میزبانی کے لئے جہاں قطر نے اپنی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں وہیںقطر کی میزبانی اس وقت کئی تنازعات کا شکار بنی ہوئی ہے۔عالمی مقابلے کیلئے ہونے والی ووٹنگ اور دیگر معاملات میں بد انتظامی اور ہیر پھیر کی تحقیقات بھی جاری ہیں،وہیں ان سٹیڈیمز کے ڈیزائنز پر بھی کئی ماہرین کی انگلیاں اٹھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن