محمد سعدی انٹرنیشنل گنیز ورلڈ ریکارڈ شو میں فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے اٹلی پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد سعدی انٹرنیشنل گینز ورلڈ ریکارڈ شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے پیر کے روز اٹلی پہنچ گئے۔ محمد سعدی نے 2012ء میں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں اپنی مونچھوں کے ذریعے 17 سو کلوگرام وزنی منی ٹرک63میٹر تک کھینچ کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔محمد سعدی اٹلی روانگی سے قبل بہت پرامید تھے کہ وہ بیرون ملک اپنے وطن کا نام روشن کریں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے محمد سعدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد سعدی اپنے خصوصی ٹیلنٹ سے رمضان المبارک میں قوم کو کامیابی کی خوشخبری سنائیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتا رہے گا ۔