• news

دورہ سری لنکا کیلئے لاہور کے کرکٹرز نے تربیتی کیمپ میں پریکٹس شروع کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے لاہور سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹرز نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ کھلاڑی پر امید ہیں کہ وہ دورہ میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ روزے کے باؤجود  دورہ سری لنکا کے لئے  بھرپور انداز میں تیاری کر رہا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس اور سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ  مشتاق احمد کے آنے سے بہت فائدہ ہوا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں باؤلنگ کرنا  مشکل کام ہے مگر میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔  قومی ٹیم کے آف سپنر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ  سری لنکا کے خلاف سیریز آسان نہین ہو گی ،مقابلے کے لئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ رمضان المبارک کے باؤجود  باؤلنگ بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
  تاکہ ٹیم میں مستقل جگہ بنا سکوں ۔انھوں  نے کہا ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی بھی کھیلنا چاہتا ہوں اگر سلیکٹرز نے موقع دیا تو انہیں مایوس نہیں کرونگا۔

ای پیپر-دی نیشن