• news

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست مسترد

 اسلام آباد (ثناء نیوز)وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے جرم میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے سے متعلق خیبر پی کے کی درخواست مسترد کر دی ۔محکمہ داخلہ خیبر  پی کے  ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کے کسی دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے سے متعلق حکومت کی درخواست پر عملدرآمد سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جوابی مراسلے میں صوبائی حکومت کو لکھا ہے کہ سینٹرل جیل پشاور کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے ذرائع کے مطابق خیبر پختو پی کے  حکومت نے چند روز قبل ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کے دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سینٹرل جیل پشاور میں دو سال مکمل ہو گئے ہیں اور صوبائی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی حکومت کو کئی درخواستیں کی ہیں کہ انہیں ملک کے کسی دوسرے صوبے کی محفوظ جیل میں منتقل کیا جائے ۔
شکیل آفریدی /  درخواست مسترد

ای پیپر-دی نیشن