معروف پاکستانی مصنف جمیل احمد انتقال کر گئے
اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان کے قبائلی علاقوں میں زندگی پر مختصر کہانیوں کا معروف مجموعہ تخلیق کرنے والے مصنف جمیل احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سول سرونٹ کا کیئرئیر گزارنے والے جمیل احمد کو ’’دی وینڈرنگ فالکن‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی جس میں انہوں نے افغانستان سے ملحق پاکستان کے سرحدی علاقوں میں منتظم کے طور پر حاصل اپنے تجربات کو احسن طریقے سے زیب قرطاس کیا تھا۔ اس کتاب کو 2011ء میں انگریزی زبان کے لٹریسی پرائز کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ جمیل احمد 83سال کی عمر میں اسلام آباد میں اپنے بیٹے تیمور عزیز کے گھر میں فوت ہوئے۔ وہ تین ماہ سے شدید بیمار اور انتہائی کمزور ہو گئے تھے۔ ان کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔ وہ سوات اور وزیرستان کے کمشنر کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔