• news

فرانس میں پاکستانی طلباء پر زراعت، ڈیری اور نیوکلیئر شعبوں میں ڈاکٹریٹ پر پابندی

اسلام آباد (اے پی اے) فرانس نے پاکستانی طالب علموں پر زراعت، ڈیری اور نیوکلئیرکے شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے والے آٹھ فیصد طالب علم واپس ہی نہیں آتے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرمین گلزار خان کی صدارت میں ہوا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کمیٹی کو فارن سکالر شپ ریسرچ اسائنمنٹ کے پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے بتایا کہ فرانس میں چھ سو طلبا زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہاکہ سکالر شپ اوپن میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو وقت پر پیسے نہ بھیجنے پر مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم فیس واپسی مہم کے ذریعے پینتالیس ہزار طلبا کو فیس واپس کی جا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن