• news

اسرائیلی بمباری کے خلاف جے سالک کا سر میں راکھ ڈال کر احتجاج

اسلام آباد (اے این این) کنوینر ورلڈ مینارٹیز الائنس کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے فلسطین میں سینکڑوں نہتے اور معصوم لوگوں کے قتل کے خلاف کرسی پر بیٹھ کر اپنے سر میں راکھ ڈال کر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کرسی پر بیٹھنے اور راکھ ڈالنے کا مقصد یہ ہے کہ اس مسئلے کے حل کیلئے دنیا بھر میں بااختیار کرسیوں پر بیٹھنے والوں کو عاجز ہونے کی ضرورت ہے۔ اس مسئلے کے خلاف قومی پرچم سرنگوں رہنا چاہیے اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے حکمران طبقے کو بھی کرسیاں چھوڑ کر چٹائیوں پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن