دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن کیلئے فوج کو تمام وسائل فراہم کرینگے : وزیر خزانہ
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کیلئے پاک فوج کو ضرورت کے مطابق وسائل فراہم کیے جائیں گے جبکہ حکومت متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔ وہ گذشتہ روز یہاں پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل (بجٹ) میجر جنرل محمد توقیر احمد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے ملاقات کے دوران پاک فوج کے ڈی جی بجٹ سے فوج کے بجٹ اور تمام متعلقہ امور پر بات چیت کی اور کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیلئے پاک فوج کی ضرورت کے مطابق وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکہ سے اتحادی سپورٹ فنڈ کے اجراء کا پراسس جاری ہے۔ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ادائیگیاں شروع ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پاک فوج سے مل کر کام کریگی اور اس حوالے سے کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ آئی ڈی پیز کیلئے بھی ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیرخزانہ