• news

وزیراعظم کا خورشید شاہ کو فون: عمران سے ملاقات کریں، اپوزیشن لیڈر کی تجویز

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا  جس  دوران  ملک کی سیاسی صورتحال، عمران خان کے آزادی مارچ اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر بات چیت کی گئی، خورشید شاہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔ خورشید شاہ نے عمران خان کے آزادی مارچ کے اعلان سے پیدا صورتحال اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم کو عمران خان سے ملاقات کی تجویز بھی  دی جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی کسی سیاسی رہنما سے ملنے سے انکار نہیں کیا بلکہ عمران خان کو بنوں میں متاثرین سے ملنے کے لئے اپنے ساتھ جانے کی پیشکش کی تھی جسے عمران خان نے مسترد کر دیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے سید خورشید شاہ کی اہلیہ کی بہن کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن