• news

غیر ملکیوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری

 اسلام آباد،سرگودھا (آن لائن) حکومت نے ملک بھر میں تمام غیر ملکی سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے غیر ملکی سفارتخانوں کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے حکومت کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ وزیرستان میں جاری آپریشن کے رد عمل کے طور پر ملک دشمن عناصر غیر ملکیوں اور سفارتخانوں کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں جس پر حکومت نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر ملکی سفارتخانوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن