• news

بھارتی کرکٹ ٹیم نے برطانوی فاسٹ باؤلر اینڈرسن کیخلاف آئی سی سی کو شکایت کر دی

ناٹنگھم (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جدیجہ  جھگڑنے پر برطانوی فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کیخلاف آئی سی سی کو شکایت کر دی۔ آٰئی سی سی نے تحقیقات کاحکم دیدیا۔ برطانوی فاسٹ باؤلر کو تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر دو ٹیسٹ میچز یا 4 ون ڈے میچز، چار ٹیسٹ میچز یا 8 ون ڈے میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارتی اقدام پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن