• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ کی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی مصروفیت کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر ٹیم کا اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ قبل از وقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین گیمز میں شرکت کی تیاریوں کیلئے جاری کیمپ کے اس مرحلے کے آخری دو روز میں کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی خان، سلیکشن کمیٹی کے ممبران ارشد چودھری اور خالد بشیر نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں۔ کیمپ کا یہ مرحلہ 18جولائی کو ختم ہو جائیگا اور عیدالفطر کے بعد تربیتی کیمپ دوبارہ شروع ہو گا۔  یوتھ اولمپکس کی تیاریوں کے لئے قومی یوتھ ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ  ایک روز آرام کے بعد جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دوبارہ شروع ہو گیا ،کیمپ میں گذشتہ  روز کھلاڑیوں نے منیجر و چیف کوچ طاہر زمان کی نگرانی میںتین سیشن میں ٹریننگ کی۔ صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ، دوپہر کو جم ٹریننگ جبکہ شام کے سیشن میںکھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن