طاہر القادری اور عمران خان غور فرمائیں
مکرمی۔ آپ کے اخبار کے توسط سے جناب طاہر القادری اور عمران خان سے اپیل ہے کہ ملک اس وقت سخت مشکلات میں ہے ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بحران اور وزیرستان کے IDP'Sکاہے آپ کے انقلاب یا آزادی مارچ سے اگر بجلی کا مسئلہ حل ہوتا ہے یا آئی ڈی پیز بخیریت اپنے گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں تو پوری عوام آپ کے ساتھ ہے لیکن اگر مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھ جائیں تو عوام کو آپ کے انقلاب اور آزادی مارچ سے کوئی سروکار نہیں۔ برائے مہربانی اپنے انقلاب یا آزادی مارچ کا رخ کالا باغ ڈیم یا کسی اور بڑے ڈیم کی طرف کریں پٹرول آٹااور دوسری ضروریات زندگی کو سستا کرنے کیلئے مارچ کریں اگر کالا باغ ڈیم کیلئے ریفرنڈم کی ضرورت ہو تو اس کیلئے حکومت پر دبائو بڑھائیں تاکہ بجلی کے معاملات حل ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری ملکی معیشت بھی اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو۔ (امجد علی والٹن روڈ لاہور)