ظالم ٹیوب ویل آپریٹر سے جان چھڑائی جائے
مکرمی! ماہ رمضان جیسے بابرکت مہینے میں بڑے بڑے سنگدل پتھر پگھل جاتے ہیں لیکن کھوکھر روڈ بادامی باغ ملحقہ رنگ روڈ کے ظالم صفت ٹیوب ویل اپریٹر نے کبھی فلٹر کا استعمال نہیں کیا ہر وقت مقفل رکھنا ہے وقت بے وقت ٹیوب ویل بند رکھنا ہے خصوصاً سحری اور افطاری کے وقت جب لوگوں کو پینے تک کا پانی میسر نہ ہوتو کیسا ہوتا ہوگا۔ ماہ رمضان کے مہینے میں بھی اسکے رویے میں فرق نہیں پڑا۔ ہم تمام اہل علاقہ بادامی باغ کھوکھر روڈ کی واسا اعلیٰ حکام اور خادم اعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ علاقے سے ایسے ظالم صفت ٹیوب ویل آپریٹر کو ہٹا کر کسی دوسرے آدمی کو تعینات کیا جائے تاکہ کم از کم سحری اور افطاری کے وقت تو علاقے کے عوام پانی سے مستفید ہو سکیں۔ امید ہے نظرثانی فرمائی جائے گی (اہل علاقہ کھوکھر روڈ بادامی باغ ملحقہ رنگ روڈ لاہور)